• news

عالمی بنک کے نائب صدر مارٹن ریزر کاایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بنک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین ایف بی آر ریونیو ڈویژن ملک امجد زبیر ٹوانہ کے ساتھ ملاقات کی۔ عالمی بنک کی ٹیم کو ایف بی آر اور اس کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس میں پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ کے تحت ہارمونائزیشن آف سیلز ٹیکس، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور ایف بی آر کی آئی سی ٹی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے بارے میں بتایا گیا۔ عالمی بنک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ایف بی آر کی پالیسی کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بتدریج رعایتیں ختم کرتے ہوئے سماجی امداد اور کھپت کی بنیاد پر سیلز ٹیکس متعارف کرانے سے یہ اقدامات زیادہ مفید ثابت ہو سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن