بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کراچی وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024ء-25ء کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی سی کا سالانہ اجلاس 28 سے 29 مئی کو ہو گا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔ اس سے پہلے سالانہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں شیڈول تھا۔ قومی اقصادی کونسل کا اجلاس بھی تاخیر سے بلائے جانے کا امکان ہے۔