لاہور: گھریلو ملازمہ ٗپیرمحل ٗدوشیزہ:فیصل آباد، کامونکی میں 2بچے زیادتی کا شکار
لاہور،پیرمحل،فیصل آباد، کامونکی(نا مہ نگار+نمائندہ خصوصی) لاہور ملت پارک میںملزم سلمان 10سالہ گھریلو ملازمہ کو کئی روزتک جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔پولیس نے بچی کے والدین کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے 10سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بیورو ٹیم کو متاثرہ بچی اور لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمسن گھریلو ملازمہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔اوباش نے گھر میں گھس کر 16سالہ لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔ بھسی ذیل کے گا ئوں 741گ ب کے مکین اسد علی نے بتایا کہ اوباش اقبال عرف پپو نے اسکی غیرموجودگی میں گھر کی دیوار پھلانگ کر اسکی 16سالہ بہن (ص) کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔علاوہ ازیں فیصل آباد کے نواح تھانہ روشن والا کے علاقہ 233 ر ب میں فریاد علی کے 10سالہ بیٹے کو ہمسایہ شہباز کام کے بہانے اپنے گھر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔ایک اور واقعہ میں کامونکی محلہ حبیب پورہ کے بلال کا 10 سالہ بیٹا احمد رضا گھر کے باہر کھیل رہا تھا ملزم امجد کباڑیہ اسے ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور بچے کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرڈالی۔