• news

 لاہور،نشئی نے بھانجہ ذبح کردیا:واربرٹن سے بچے کی بوری بند نعش برآمد

لاہور،واربرٹن (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار ) نواب ٹاؤن کے سمسانی گاؤں میں نشے کے عادی ملزم علی حیدر نے 3سالہ بھانجے کا گلا کاٹ دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔بعدازاں ملزم نے اپنی بہن پر بھی چھریوں کے متعدد وار کیے جس سے وہ زخمی ہوگئی۔علاوہ ازیں واربرٹن میں 4 روز سے لا پتہ6سالہ بچے کی بوری بند نعش جوہڑ سے برآمد ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ چونگی نمبر 5واربرٹن کے رہائشی کاشف آرائیں کا چھ سالہ بیٹا عبدالوہاب گھر سے مدرسے گیا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا ۔ڈی ایس پی کرائم سیل کی فرانزک ٹیم کے مطابق بچے کو بڑی بے دردی سے قتل کر کے بوری میں بند کر کے جوہڑ میں پھینک دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن