• news

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، گنگارام ہسپتال کی نرسوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گنگا رام ہسپتال لاہور کی نرسوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا اور پنجاب اسمبلی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ احتجاجی مظاہرے کے باعث راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گنگا رام ہسپتال میں بطور نرس خدمات سر انجام دیں۔ ہماری 8 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ متعدد بار اعلی حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔

ای پیپر-دی نیشن