• news

طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ پر توجہ ،امن و امان کو یقینی بنائینگے: خواجہ سلمان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، زاہدہ اظہر اور ڈاکٹر سدرہ، پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد خواجہ، پروفیسر شیریں خاورودیگرنے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 36 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ گنگارام ہسپتال میں اورل اینڈ میکسیلوفیشل سنٹر کے قیام کے بعد مریضوں کو جدید علاج کی معیاری سہولت فراہم ہو گی۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے گرین پاکستان منصوبہ کے حوالہ سے کاوشوں پر روشنی بھی ڈالی۔ خواجہ سلمان رفیق نے تھیلیسیمیاء سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر نور فاؤنڈیشن گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے تھیلیسیمیاء کا شکار بچوں کو تحائف پیش کئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر محکمہ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بطور کمیٹی ممبران کے شرکت کی۔ متعلقہ افسران، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور کمشنر ڈی جی خان نے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر محکمہ صحت نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن