عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کاآل پارٹیز اجلاس ، ملک گیر یوم مطالبات کل منایا جائیگا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکز میں منعقدہ ملک کی مذہبی، سیاسی، وکلاء کا مشترکہ آل پارٹیز اجلاس مولانا اللہ وسایا، مفتی محمدحسن کی صدارت میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ وطن عزیز کو سیکولر اور آئین کے باغی قادیانیوں کو سہولتیں دینے کے فیصلوں کیخلاف جلد بڑی دینی جماعتوں کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، علامہ ساجد میر، حافظ نعیم الرحمن، شاہ اویس نورانی، مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن ودیگر قائدین شرکت کرینگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 10مئی کو ملک گیر یوم مطالبات کے طورپر منایا جائیگا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ 6فروری کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے جلد تاریخ کاتعین کریں اور انکے فیصلے میں جو شرعی،قانونی، اور آئینی سقم موجود ہیں اسکو ختم کریں۔ مذہبی کابرین اور ممتاز قانوندانوں نے اپنی تجاویز چیف جسٹس تک پہنچادی ہیں۔ اجلاس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالہ سے کسی ایسی شخصیت یا جماعت کو مشاورت میں شامل نہ کیا جائے جس کا موقف ملت اسلامیہ کے متفقہ فیصلے سے متضا د رائے رکھتے ہیں۔