• news

وکلاء نے جعلی وکیل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ لاہور میں جعلی وکیل اصلی وکلاء کے ہتھے چڑھ گیا۔جسے اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔جنید ستار بٹ نامی جعلی وکیل ایڈیشنل سیشن جج محمد مشتاق کی عدالت میں پیش ہوا تھا۔جعلی وکیل فراڈ کے مقدمہ میں عدالت پیش ہوا تھا۔جسے اصلی وکلاء نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن