غربت خاتمے کیلئے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دائرہ کار کو بڑھایا جائیگا:وزیرخزانہ
لاہور(کامرس رپورٹر )وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ صوبے سے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی فرا ہمی کیلئے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔ سماجی تحفظ کے منصوبوں میں مستحقین تک رسائی اور شفافی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی سطح پر سوزو اکانومک رجسٹری سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔ اس مقصد کے ا بتدائی طور پر قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری این ایس ای آر سے معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ورکنگ ویمن ہوسٹلز کے قیام کیلئے باقاعدہ پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے تا کہ گھروں سے دور ملازمت پیشہ خواتین کو چادر اور چار دیواری کا تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ کم آمدن والے افراد کو سستے گھروں کی فراہمی کیلئے شہروں کے اندر اور باہر دستیاب مقامات پر گھروں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بیماریوں سے تحفظ مختلف شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے قیام اور دیہی سطح پر صفائی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پنجاب حکومت صوبے کی معاشی ترقی کیلئے صوبے کے ذاتی وسائل میں اضافے کیلئے پرعزم ہے۔وزیر خزانہ وصوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان نے آج سول سیکرٹریٹ پنجاب دربار ہال میں کابینہ کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی و نجی کاری کے تیسرا اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔