فیروز والہ : اراضی تنازعہ پر مخالف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
فیروزوالہ( نامہ نگار) شرقپور تھانہ کے قریب واقع آبادی نئی بھینی میں اراضی کے تنازعہ پر دو سگے بھائیوں شہباز اور فریاد نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اندھا دھندفائرنگ کر کے مخالف نوجوان امان علی کو ہلاک کر دیا ۔نئی بھینی کے رہنے والے زمیندار غلام غوث سگے بھائی امان علی کے ہمراہ شرقپور اڈا سے گھر کی طرف جا رہے تھے‘ راستے میں ملزمان شہباز ،حاجی فریاد اور آفاق عرف پھاکو وغیرہ گھات لگا کر بیٹھے تھے جنہوں نے مخالف دونوں بھائیوں پر فائرنگ کر دی ‘ امان علی ہلاک ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ ملزمان کو رنج تھا کہ مقتول نے اراضی ٹھیکہ پر کیوں لی ہے۔ شرقپور پولیس نے مقتول کے بھائی غلام غوث کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔