• news

چین کو پاکستان کی سمندری غذا کی برآمدات 247.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

لاہور(کامرس رپورٹر)چین کے پاس آبی مصنوعات کیلئے ایک بہت بڑی صارف منڈی ہے اور یہ پاکستان کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔ چین کو پاکستان کی برآمدات کی اہم آبی اقسام میں شامل ہیں۔ ربن فش، کروکرز، سول فش، کٹل فش وغیرہ۔ چین کو پاکستان کی سمندری غذا کی برآمدات 247.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ سال بہ سال 2023 میں جنوری تا دسمبر کی مدت کیلئے 13 فیصد اضافہ ہے۔ اسے 600 یا 700 ملین ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ بات پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پی سی جے سی سی آئی کے صدر معظم گھرکی نے گزشتہ روز پی سی جے سی سی آئی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہی۔پی سی جے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر فانگ یولونگ نے کہا کہ پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے بے حد پرکشش ہے اور پاکستانی ماہی گیری برادری چینی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتی ہے کیونکہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں سے نوکریاں اور اچھی قیمتیں حاصل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن