• news

حکومت بجٹ میں پنشن میں 100فیصد اضافہ کا اعلان کرے :پاکستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن 

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ہماری موجودہ پنشن میں قیمتوں میں  ریکارڈ اضافے کی وجہ سے 100فیصد اضافہ کرے کیونکہ قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باوجود تمام پنشنرز کو انتہائی کم پنشن مل رہی ہے۔ حکومت پنشن پر آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن قبول نہ کرے۔ یہ اسلامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن