پی ٹی آئی اداروں کیخلاف محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتی : خرم منور منج
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی خرم منور منج نے کہا ہے کہ پاکستان کٹھن حالات سے گزر رہا ہے یہ وقت سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے کا نہیں بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی کی خاطر کردار ادا کرنے کا ہے پی ٹی آئی اداروں کے خلاف محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ہم قومی ریاستی اداروں کو مستحکم اور فعال بنانا چاہتے ہیں آئین میں تمام قومی اداروں کے کردار کا واضح تعین کیا گیا ہے جب تک اس کی پاسداری نہیں کی جاتی اس وقت تک پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کرسکتا ۔