• news

شیخوپورہ : ڈاکو شہریوں سے نقدی موبائلز‘ موٹرسائیکل چھین کر فرار

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے ‘ موبائل فونز‘ موٹر سائیکل سے محروم ہو گئے، برج والا نزد دار ارقم عبداللہ کی کریانہ کی دکان سے تین نامعلوم افراد50 ہزار روپے‘ موبائل اور ساتھ کھڑے گاہک ضیاء الرحمن سے نقدی ‘ موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن