جمہوری فروغ کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں: خرم ریاض کاہلوں
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) انصاف لائیرز فورم اوورسیز پاکستانیز (یوکے ) کے رہنما چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرا نوں کے اپنے اثاثے بیرون ممالک میں ہیں جو مشکل وقت میں قوم کوچھوڑ کر فرار ہوجاتے ہیں اور حالات بہتر ہونے پر پاکستان صرف عوام پر حکمرانی کیلئے آتے ہیں، ہم نہیں چاہتے ملک میں عدم استحکام ہو مگر جمہوریت کے فروغ کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں جس کا انتخابی دھاندلی کے ذریعے جنازہ نکال دیا گیا ہے حکمرانوں فوری طور پر اقتدار سے دستبردار ہو کرعوامی امنگوں کی ترجمانی کریں جب تک عوام کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس نہیں ہوتا تب تک ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں اور اسی سے معاشی استحکام جڑا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔