فلسطین کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: بلال ورک
نواں کوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ،سابق تحصیل ناظم انجینئرچوہدری محمدبلال ورک نے کہا ہے کہ ہم قبلہ اول سمیت پورے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں 57 اسلامی ممالک کو ملکر اعلان جہاد کرنا چاہیے پورے فلسطین پر اسرائیل قابض ہوتا جارہا ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، فلسطینی عوام کی آزادی کی تحریک کو توانا اور طاقتور کرنے کیلئے پوری امت مسلمہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مسلم حکمرانوں کیلئے ماضی کی کوتاہیوں کا کفارہ ادا کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔