شیخوپورہ: اراضی قبضہ کیس کا فیصلہ عدالتی حکم پر واگزار
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سول جج درجہ اول سرفراز احمد نے صفدرآباد کے مشہور اراضی قبضہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گلفام شہزاد کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے گلفام شہزاد نے بذریعہ کونسل سابق سیکرٹری بار میاں لیاقت علی ایڈووکیٹ الیاس نامی شخص کیخلاف دعویٰ دائر کیاتھا کہ مذکورہ شخص نے جعلی رجسٹری بنواکر اس کے ملکیت مکان پر قبضہ کرلیا ہے جس پر پہلے حلقہ پٹواری معطل ہوا اب تمام تر شواہد کی روشنی میں سول جج سرفراز احمد نے گلفام شہزاد کے حق میں فیصلہ سنادیا اور بذریعہ بیلف وپولیس امداد عدالت کے حکم سے قبضہ دلوادیا ہے ۔