طلبہ کو بائیکس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی آج ہو گی
لاہور( این این آئی)طلبہ کو 20 ہزار بائیکس کی فراہمی کے لئے قرعہ اندازی آج ( جمعہ)مئی کو کی جائے گی۔پہلے مرحلے میں 20 ہزار بائیکس فراہم کی جائیں گی ۔بائیکس اسکیم میں طلبہ نے غیرمعمولی دلچسپی دکھائی اور پونے دو لاکھ سے زائد اسٹوڈنٹس نے بائیکس کے لیے درخواستیں جمع کرائیںکیا جبکہ ای بائیکس کیلئے اپلائی کرنے والی فی میل اسٹوڈنٹس کی تعداد میل سٹوڈنٹس سے کہیں زیادہ رہی۔پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان، فیصل آباد،بہاولپوراور راولپنڈی کے 20ہزار طلبہ میں بائیکس تقسیم کی جائیں گی ،پنجاب حکومت پہلے مرحلے میں ایک ہزار ای بائیکس اور 19ہزار پٹرول بائیکس فراہم کرے گی اور طلبہ کو سہولت دینے کے لئے ڈائون پیمنٹ اور اقساط کی مد میں ایک ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔کامیاب درخواست گزاروں کو 24 ماہانہ اقساط میں ادائیگی کرنا ہو گی۔ موٹر بائیکس کے حصول کیلئے سکیم میں شامل ہونے کے لئے شرائط بھی رکھی گئی ہیں جس کے تحت درخواست گزار کی عمر 18سال سے زائد،کسی سرکاری یا نجی گریجوایٹ کالج /یونیورسٹی کا ریگولر طالبعلم اور اسے موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس/لرنر پرمٹ کا حامل ہونا چاہیے۔