• news

چینی باشندوں کی سکیورٹی کا معاملہ، آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ نے آزادکشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے چینی باشندوں اور بجلی گھروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے آزادکشمیر میں فرنٹیئر کور (ایف سی) تعینات کرنے کی منظوری دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ایف سی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری پر دی۔ آزادکشمیر حکومت نے پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔ ایف سی اہلکار نیلم جہلم، منگلا اورگل پور پاور ہائوسز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں ایف سی کے 6 پلاٹونز تعینات کی جائیں گیں اور آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن