وزیر اعلیٰ صحت منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم : خواجہ سلمان رفیق
لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام کا جائزہ اجلاس کا انعقاد۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تمام ہیلتھ پراجیکٹس پر پیشرفت سے صوبائی وزرا صحت کو آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کلینکس آن ویلز اور ادویات عوام کے گھروں میں فراہمی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صحت کے تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔جبکہ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سیکرٹری صحت علی جان خان کے ہمراہ حضوری باغ کا دورہ کیا اور کلینکس آن ویلز منصوبہ کے اجراء کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی پنجاب کل 200 سے زائد کلینکس آن ویلز کا افتتاح کریں گی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ہیلتھ سیکٹر میں اور بھی بڑے سرپرائز دیں گی۔ وزیر اعلی ہدایت ہے کہ فیلڈ ہسپتال، کلینکس آن ویلز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کا ورٹیکل پروگرامز کی کامیابی میں بنیادی کردار ہے۔ انکی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزراء سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر علی جان خان، محمد اقبال، ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، ڈاکٹر یونس اور ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈاکٹر سہیل و دیگر افسران موجود تھے۔یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز کے وفد نے حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کیلئے صحت کے منصوبوں کو سراہا۔جبکہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد شاہ اور کنٹریکٹرز نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔