پاکستان آسٹریلیا کیساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے:محمد احمد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں اور اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ ضروری ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب حکومت سے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سپیکر ملک محمد احمد خان کی آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کے موقع پر گفتگو۔ ملاقات میں پاک آسٹریلیاء دو طرفہ تعلقات کے فروغ، صحت، تعلیم،زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر نے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی آسٹریلیا کیلئے سرمایہ کاری کیلئے گراں قدر مواقع موجود ہیں۔ پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہو گا۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں آسٹریلیا کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔