موجودہ حکومت کی کسی بھی کابینہ کا حصہ نہ بننے کے فیصلے پر ہی قائم رہا جائے:میاں محمد ایوب
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ہم اپنی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ (ن) لیگ کے ماضی کو دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ موجودہ حکومت کی کسی بھی کابینہ کا حصہ نہ بننے کے فیصلے پر ہی قائم رہا جائے اور پارٹی میں موجود وہ عناصر جن کی یہ خواہش ہے کہ پارٹی کو کابینہ کا حصہ بننا چاہئے ایسے لوگوں کی تجویز پر کسی بھی قیمت پر عمل نہیں کرنا چاہئے۔