جماعت علی شاہ محدث علی پوریؒ کی عرس تقریبات آج سے شروع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک پاکستان اور تحریک ختم نبوت کے ناقابل فراموش کردار پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوریؒ کے 74ویں عرس کی 2روزہ تقریبات 10، 11 مئی بروز جمعہ اور ہفتہ علی پور سیداں شریف ضلع نارروال میں شروع ہوں گی جن میں ملک و بیرون ملک سے لاکھوں کی تعداد میں یاران طریقت، مریدین‘ عقیدت مندان اور زائرین شرکت کریں گے۔