9مئی ریاست کا سیاہ ترین دن ہے: مدثر نذر خاں
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )نائب صدر لائیرز فورم مسلم لیگ(ن) رانا مدثر نذر خاںنے کہا ہے کہ نو مئی ریاست کا سیاہ ترین دن ‘ جس کے مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنیکی کوشش کی گئی۔ انتشاری ٹولہ قانون ہی کا نہیں مملکت پاکستان کا بھی مجرم ہے ، ترجمان پاک فوج کی جانب سے دیا جانیوالا بیان پوری قوم کے دل کی آواز ہے جس کی بھرپور حمایت و تائید کرتے ہیں ۔