• news

حافظ آباد:مختلف واقعات میں  زمین کے تنازعات پر 2افراد قتل

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں دومختلف واقعات میں زمین کے تنازعات پر 2افراد کو قتل کردیا گیا۔ جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ نواحی گائوں کوٹ فاضل میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے مقامی زمیندار الفت تارڑ کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔ دوسراواقعہ ڈنگہ شمیر میں پیش آیا جہاں داماد نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی سسر کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور خود فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم حق نواز اپنے سسر اﷲدتہ سے اپنے بیوی کی زمین کا حصہ مانگتا تھا جبکہ اﷲدتہ اپنی زندگی میں اسے حصہ دینے کو تیار نہ تھا جس پر ملزم نے اپنے سسرکو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا اور خود فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمات درج کرلئے۔

ای پیپر-دی نیشن