• news

 نوشہرہ ورکاں: مقدمہ منشیات  جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم بری 

 نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار ) ایڈیشنل اینڈ سیشن محمد حفیظ الرحمن خان کی عدالت نے منشیات کا ملزم بری کر دیا،ملزم پر چرس رکھنے کاجرم ثابت نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج  محمد حفیظ الرحمن خان کی عدالت نے تھانہ نوشہرہ ورکاں بجرم نائن سی ملزم نعمان عرف نومی کو بری کر دیا ، ملزم پر 2240 گرام چرس رکھنے کا جرم ثابت نہ ہو سکا۔ملزم کے وکیل کا کہنا تھا پولیس اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد ایف آئی آر درج کر دیتی ہے اور انصاف پر مبنی فیصلوں  کے نتیجے میں ملزمان بری ہو جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن