ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کیلئے محافظ اداروں کیساتھ کھڑے ہیں: افتخار صابر
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)ملکی سلامتی استحکام اور قومی یکجہتی کیلئے ہم ملک و قوم کے محافظ اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں گکھڑ کے سیاسی سماجی کاروباری اور صحافتی شخصیات کا اظہار خیال اس موقع پر نمائندہ شخصیات افتخار صابر چوہدری، علامہ خالد محمود سرفرازی،کونسلر امتیاز حسین بٹ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی میاں راشد طفیل،مسلم لیگی رہنما میر گلریز نے کہا کہ9 مئی جیسے واقعات میں ملوث و مرتکب افراد کسی صورت محب وطن نہیں گردانے جا سکتے وہ نہ صرف قانونی مجرم ہیں بلکہ وہ قومی مجرم ہیں انکو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔تاکہ آئندہ کسی کو بھی ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف زیریلی ہرزہ سرائی نہ کر سکیں آخر میں ملکی تحفظ اور قومی ترقی کی خاطر دعابھی کی گئی۔