سوئی گیس صارفین کیلئے آسانیاں پیدا نہیں کر سکتامزید پریشان نہ کرے: فیصل ایوب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیا الحق شیخ فیصل ایوب، نائب صدر عادل ندیم اور سابق صدر شیخ محمد نسیم نے مشترکہ بیان میں محکمہ سوئی گیس کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ سوئی گیس صارفین کیلئے آسانیاں پیدا نہیں کر سکتا ہے تو پہلے سے پریشان صارفین کو مزید پریشانی سے دوچار کرنا بند کرے۔میٹروں سے گیس کے پریشر کی بجائے ہوا نکلتی ہے جس سے صرف میٹروں کی سپیڈ بڑھا کر صارفین کو ناجائز اور زائد بل بھجوا کر سوئی گیس ملازمین کے شاہانہ اخراجات پورے کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری ہو نے جا رہی ہے ان میں تیسرا محکمہ سوئی گیس کا بھی شامل کیا جائے،اس نہ صرف اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ ملازمین کی تعداد بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایسے ادارے جو ملک اور عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان تدارک کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ سوئی گیس محکمہ عوام کے ساتھ سخت نا انصافی کر رہا ہے ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ گھریلو،صنعتیں صارفین کے علاوہ محکمہ ٹرسٹی اداروں کو بھی لاکھوں روپے مالیت کے بلاجواز بل بھجوا رہا ہے۔