گوجرانوالہ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، بیکری پروڈکشن بند، مقدمہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران معروف بیکری کی پروڈکشن بند، مقدمہ درج، بھاری مقدار میں مضر صحت وملاوٹی مرچیں ،ہلدی اور جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس تلف کر دیں ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ماڈل ٹائون اور دال بازار میں چھاپہ مار کاروائیاں کیں اس دوران انہوں نے معروف بیکری کی پروڈکشن بند کرنے کیساتھ گرائونڈنگ یونٹ کو 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ور مقدمہ بھی درج کروادیا جبکہ 925کلو مضرصحت و ملاوٹی مرچیں، ہلدی،600کلو مضر صحت اشیاء، 213لٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس سمیت بھاری مقدار میں امونیا،رنگ اور کیمیکل تلف کر دیا ، اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،سٹوریج ایریا انتہائی گندا، بدبودار ماحول اور انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،مرچوں اور ہلدی کے لیبل پر تاریخ اجراء اور تنسیخ درج نا پائی گئی،زیراستعمال مشین انتہائی گندی اور زنگ آلود، ایکسپائر اجزاء سے بیکری اشیاء کو تیار کیا جارہا تھا،غیرمنظور شدہ مضرصحت محلول سے تیار بیوریجز کو سٹی ایریا کی مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔