کامونکی:سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مطالباتی ریلی
کامونکی(نمائندہ خصوصی) جامعہ عربیہ،سنی علما کونسل اور جناح ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفرو کردار تک پہنچانے کی مطالباتی ریلی مرکزی جامع مسجد فاروق اعظم سے نکالی گئی۔ریلی میں سینکڑوں افراد شامل تھے۔ جنہوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور سانحہ 9 مئی کی مذمت کی۔