• news

کامونکی:چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکی(نمائندہ خصوصی) مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے۔ صدر آباد کا رانانعمان افضل پاک ٹاؤن میں گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چور لے گئے۔تتلے عالی کے محمد انیس کی موٹر سائیکل تولیکی روڈ سے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔نواحی گاؤں شہتے ویراں کے میاں شہباز کی حویلی سے چور دو بھینسیں اور ایک بھینسا چوری کرکے لے گئے۔ گھنیاں کے ذوہیب کی موٹر سائیکل ریلوے روڈ سے چوری ہوگئی۔جبکہ دروپش پورہ کے فیصل کے گھر سے چھت  کے راستے داخل ہوکر چور پچاس ہزارروپے اور طلائی زیورات لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

ای پیپر-دی نیشن