• news

 پاسکو مقامی کسانوں کو صرف لولی پاپ دے رہی ہے:امان اللہ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں پاسکو کے قائم کردہ سنٹروں پر بیرونی اضلاع سے لائی جانے والی ہزاروں بوری گندم تو خریدی جارہی ہے جبکہ ضلع حافظ آباد کے کسانوں کو ابھی تک باردانہ فراہم نہ کیا گیا ہے اور انہیں بدستور نام درج کروانے کا جھانسہ دیکر ذلیل وخوار کیا جارہاہے۔ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکز ی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے یہاں کسانوںکے ہمراہ شدیدا حتجاج کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاضلعی انتظامیہ اور پاسکو مقامی کسانوںکو صرف لولی پاپ دے رہی ہے اور کسان سوبوری باردانہ حاصل کرنے کے لئے دھکے کھاتے پھر رہے ہیں صرف پاسکو کے ایک خریداری مرکز نکی چٹھہ پر اب تک بڑے بڑے ٹرالروںپر بیرون ضلع سے لائی جانے والی ہزاروں بوری گندم خریدی جارہی ہے۔ انہوںنے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کا خریداری سے صاف انکار اور پاسکوکی مبینہ کرپشن اور اقربا نوازی کے باعث باردانہ کی لوٹ سیل سے کسانوں میں زبردست مایوسی اور بے چینی پیدا ہورہی ہے۔جس کے چاول کی فصل پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن