9مئی پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی :محمد عزیر بھٹی
نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد عزیر بھٹی نے کہا ہے کہ 9مئی پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے ملوث کرداروں کو سزائیں نہ ملنا نظام عدل پر سوالیہ نشان ہے شہداء کی تذلیل کی گئی وہ لمحات یاد کرکے ہر محب وطن پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتا ہے ۔