• news

دوستی کا جھوٹا نعرہ لگا کر قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا: ناصر محمود واہگہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں اور پارٹی کی جدوجہد کا واحد مقصد ملک میں آئینی وجمہوری اقدار کی پاسداری یقینی بنانا ہے جس میں کامیابی زیادہ دور نہیں پارٹی کارکنوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور پاکستان حقیقی معنوں میں ایک آزاد و خود مختار ریاست بنے گا بیرونی ڈکٹیشن پر عوامی تقدیر کے فیصلے کرنے والے موجودہ حکمرانوں کی حقیقت عوام پر عیاں ہے یہ عوام دوستی کا جھوٹا نعرہ لگا کر قوم کو بیوقوف نہیں بناسکتے باشعور پاکستانی قوم ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی غیور پاکستانیوں نے انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے مفاد پرستوں کا راستہ روکا مگر دھاندلی کے ذریعے انتخابی نتائج تبدیل کرکے قوم کے حقیقی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن