پاک فوج نے ملکی سلامتی کیلئے بے شمار قربانیاں دی : بدرالزمان ورک
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ فنگشنل کے مرکزی رہنماء چوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی جغرافیائی نظریاتی سرحدوں کی رکھوالی ہے پاک فوج نے ملکی سلامتی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں بھارت جیسے دشمن کی ناپاک سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ نے کہا کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین شیخوپورہ کی سیاست کے ہیرو ہیں ۔