سانحہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے: لیگی رہنما
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما میاں رفاقت علی ، میاںذیشان پرویز،سید سجاد حسین شاہ، ،ملک پرویز اقبال ،شیخ عظیم جاوید ، سید علی عباس، ملک طارق عزیز ،میاںعثمان انور،میاں خالد جاوید ،میاں تنویر احمد،ملک اکمل ، اکبر علی چوہان،میاں وسیم رضا نے کہاہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے بغیر آگے بڑھا نہیں جاسکتا اداروں کے خلاف منظم تحریک چلانے والے ملک دشمن عناصر آج بھی آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کر ملکی سالمیت داؤ پر لگانے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں مگر ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ سچائی ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتی ہے ۔