9مئی کا بیانیہ 8فروری کو عوام نے مسترد کردیا : افضال حیدر
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ 9مئی کا بیانیہ 8فروری کو عوام نے مسترد کردیا پی ٹی آئی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے فروغ کی جدوجہد کی ۔ ہمارا اصولی مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرا کر ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اور بے گناہ گرفتار سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔