نعیم صفدر ‘ڈی سی قصور کی زیر صدارت مختلف پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
قصور(نمائندہ نوائے وقت)چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی / رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری اور ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کی زیر صدارت پنجاب حکومت کے جاری مختلف پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری، اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی، اے سی چونیاں محمد عامر بٹ، پتوکی رانا امجد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوحید، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈی اوانڈسٹریز، تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ، چیف آفیسر ز میونسپل کارپوریشن، چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ضلع میں جاری مختلف پراجیکٹس جن میں ستھرا پنجاب‘ہیلتھ سہولیات کی فراہمی، شجرکاری مہم، گرین بیلٹس کی خوبصورتی، میرج ایکٹ پر عملدرآمد سمیت دیگر اقدامات کی کارکردگی کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔