• news

پاکستان، آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج، محمد عامر کو ویزا جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ڈبلن میں کھیلا جائیگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا گزشتہ روز آئرلینڈ کے کلونٹرف گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن ہوا۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ بائولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ٹی 20 سیریز کے ٹرافی کی رونمائی تقریب میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹرافی کیساتھ تصاویر بنوائیں۔قومی فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا۔پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ روانہ ہونے کیلئے آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق محمد عامر کو  دستیاب فلائٹ سے آئرلینڈ روانہ کیا جائیگا۔قومی ٹیم کے بیٹر صائم ایوب نے کہاہے کہ قومی ٹیم کا فوکس بھارت کے میچ سے زیادہ ورلڈکپ میں ٹرافی اٹھا نے پر ہے۔ مجھے اندازہ ہے ٹیم کو مجھ سے توقعات ہیں، نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کیخلاف بڑی اننگز نہ کھیلنے کا افسوس ضرور ہے البتہ یہ کہہ دینا کہ مجھ پر دباؤ ہے درحقیقت غلط سوچ ہے، حقیقت یہ ہے کہ قومی ٹیم کا فوکس بھارت کے میچ سے زیادہ ورلڈکپ میں ٹرافی اٹھا نے پر ہے، یہ بھی درست ہے کہ پوری دنیا کی نگاہیں 9 جون کو پاکستان‘ بھارت میچ پر مرکوز ہیں۔شارٹ کھیلنے میں بہت رسک ہے، یہ اتنا آسان نہیں ہے، یہ شارٹ کیسے کھیلنا شروع کیا یہ بھی منصوبے کے مطابق نہیں ہوا یہ اچانک ہوا، وہ رنز بنانے کیلئے خالی جگہ کے متلاشی تھے اور ایک میچ میں انہوں نے یہ کوشش کی اور بس وہیں سے شروعات ہو گئی۔ اچھا نا کھیلوں تو مجھ سے زیادہ والدین پریشان ہوتے ہیں، نصف سنچری یا سنچری نہیں، وہ پاکستان ٹیم کو میچ جتوا کر میچ کے بہترین کھلاڑی بننے کی خواہش رکھتے ہیں جبکہ کوئی بائولر بیچارہ نہیں ہوتا وہ آؤٹ کر نے کیلئے دوڑتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن