• news

تمام مکاتبِ فکر کے جید علما کرام اور اقلیتی برادری کا جناح ہائوس کا دورہ

لاہور (آئی این پی )تمام مکاتبِ فکر کے جید علما کرام اور اقلیتی برادری نے جناح ہائوس کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علما کرام نے کہا آجکے روز نا صرف سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں،بلکہ پاک فوج کوخراجِ تحسین بھی پیش کرتیہیں جس طریقے سے انہوں نے صبرکامظاہرہ پیش کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی سے بچایا اور دشمن کے منصوبے کو  ناکام بنایا۔بلاشبہ 9مئی کیدن کو بدقسمتی سے تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جس روز شرپسندوں نے وہ کام کیاجسے بھارت جیسا دشمن ملک بھی نا کرسکا۔جو لوگ اعلانیہ انتشار پھیلاتے ہوئے قائدِاعظم محمد علی جناح کے گھر کو جلانے آئے اورشہدا کی بے حرمتی کی وہ کسی معافی کے مستحق نہیں۔ہندو برادری کے مذہبی رہنما بھگت لال نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا ہم مذمت کیساتھ ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ پکڑے جانے والے شرپسندوں کو سزا دی جائے۔آج پاک فوج ہی کی وجہ سے اقلیتی برادری پاکستان میں سکھ کا سانس لیکر آزادی سے جی رہی ہے۔پاکستان کرسچن الائینس کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری ہمیشہ پاکستان افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ہم پاک فوج کے سربراہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن