تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ انتشاری گروہ ہے:جاوید لطیف
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ انتشاری گروہ ہے جس کا بھی کس کس نے بویا اور کس نے اس کو پروان چڑھایا ایک سال بعد قوم کو بتایا جائے کہ 9مئی کرنے والے عناصر کے سہولت کار اس وقت کے کون سے جج اور جرنیل تھے یہ کام ریاست کا ہے کیونکہ ریاست ماں جیسا کردار ادا کرتی ہے انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سانحہ 9مئی کو ایک سال ہوگیا ہے کس مجبوری اور پردہ داری کی وجہ سے مجرموں کو سزائے نہیں دی گئی اور نہ ہی ان کو سہولت کاروں کو بے نقاب کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کوئی یہ سمجھ کر بیٹھاہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو پاکستان سے لے کر جانے والے قیدی نمبر 804کو بھی اسی طرح لے کر جائیں گے اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر پاکستان کی عدالتوں کو تالے اور ریاست کے ماتھے پر لکھ دیں کہ ہم غلا م ہیں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں تو 9مئی،2014کے دھرنوں،پارلیمنٹ او رپی ٹی وی پر حملہ پر بنائیں اس کے ساتھ ساتھ ان فیصلوں پر بھی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔