غیرمعیاری گندم کی موجودگی پر 42فلور ملز کو بھاری جرمانے، لائسنس معطل
لاہور( این این آئی)وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم کے معیار کی جانچ کیلئے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ہزار 160 فلور ملز کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری گندم کی موجودگی پر 42 فلور ملز کو بھاری جرمانے کر کے لائسنس معطل کر دیئے گئے۔لاہور، بہاولپور اور رحیم یار خان کی 20 فلور ملوں کو 10 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے ۔