• news

سی پیک پاکستان میں بڑے تبدیلی منصوبے کے طور پر ابھرا‘ فوائد بڑھائیں گے: احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے بیجنگ میں این ڈی آر سی کے بیلٹ اینڈ روڈ سینٹر کے زیر اہتمام "سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ پلان اور اس سے آگے کی دہائی" کے موضوع پر ایک سیمینار سے جامع خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں پروفیسر احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک پاکستان کے لیے ایک بڑی تبدیلی کے منصوبے کے طور پر ابھرا ہے، جس سے ملک کو انفراسٹرکچر کی ترقی کی فوری ضروریات اور بجلی کی پیداوار میں 8,000 میگاواٹ کا اضافہ کرکے بجلی کی بار بار بندش سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ احسن اقبال نے بیجنگ ہیڈ کوارٹر میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (NDRC) کے چنکسن ژائوکے ساتھ ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور سفارتخانے کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ دہائی کا ایک شاندار سفر ہے۔ "2013 سے دونوں اطراف کے متعلقہ اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے اور اس منصوبے کے اگلے مرحلے کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھتے ہوئے توانائی اور فزیکل انفراسٹرکچر کے کلیدی منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔" چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے وائس چیئرمین مسٹر ژائو  چنکسن نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے کردار اور قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا "اس منصوبے میں آپ کی گراں قدر شراکت کے لیے آپ کا بہت احترام کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن