• news

گوادر:  قتل  ہونے والے پانچوں افراد میاں چنوں میں سپرد خاک 

میاں چنوں + گوادر (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ این این آئی) گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے میاں چنوں کے 2 مختلف علاقوں کے پانچ افراد کی میتیں گزشتہ روز میاں چنوں پہنچ گئیں۔ مقتولین اسد، حسیب اور ساجد کی نماز جنازہ آبائی علاقے محسن وال جبکہ عنصر عباس اور مقرب کی نماز جنازہ نواحی گاؤں 89 پندرہ ایل میں ادا کرکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پورے علاقہ کی فضا سوگوار رہی۔ قبل ازیں نعشیں آبائی ضلع پہنچے پر ورثاء نے شدید احتجاج کیا اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا گوادر سے ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن