• news

پھر مذاکرات، روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سم بلاک ہوں گی، ٹیکس لگانے کا پلان بھی تیار

اسلام آبادنمائندہ خصوصی)  ایف بی آر  نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا۔  متعدد ملاقاتوں کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز نے مینئول طریقے سے چھوٹے بیچز میں سم بلاک کرنے کا عمل شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، جب تک  خودکار سسٹمز تیار نہیں کرلیتے۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز 5000 نان فائلرز پر مشتمل پہلے بیچ کی تفصیلات پی ٹی اے  کو مہیا کر دی گئیں۔موبائل کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر بیچز بھیجے جائیں گے۔ ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے لئے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر  پلان   بی کے طور پر  نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے اور نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق  سمز بلاک  نہ کی گئیں تو  کمپنیوں کے خلاف عدالت میں درخواست دی جائیگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن