سٹاک مارکیٹ میں تیزی ‘سرمائے میں 56ارب سے زائد کا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ‘مارکیٹ ایک بار پھر73ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی ۔ مارکیٹ سرمائے میں 56ارب98کروڑ28لاکھ 96ہزار77روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورسرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 98کھرب 78ارب19کروڑ42لاکھ94ہزار360روپے ہو گیا جبکہ56.95فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔گزشتہ روز کے ایس ای 100انڈیکس 427.45پوائنٹس کے اضافے سے 73085.50پوائنٹس پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 44.51پوائنٹس بڑھ کر 23427.19پوائنٹس ہو گیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 47272.22پوائنٹس سے بڑھ کر 47546.55پوائنٹس پر جا پہنچا۔گزشتہ روز 25ارب روپے مالیت کے 74کروڑ11 لاکھ96ہزار حصص کے سودے ہوئے۔مجموعی طور پر 381کمپنیوں کا کاروبار ہوا 217کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،132میں کمی اور32کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔