• news

تیزاب گردی واقعات کی روک تھام کیلئے قوانین بنائے جائیں‘جہاں آراء وٹو

 لاہور(نیوز رپورٹر)وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آرا وٹو اور سی ای او پی ایس پی اے علی شہزاد کی زیر صدارت نئی زندگی پروگرام بارے ایک مشاورتی اجلاس پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے کمیٹی روم میں منعقد کیا گیاجس کا مقصد پنجاب میں تیزاب گردی کے متاثرین کی بحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ہونے والی سرگرمیوں کو مربوط اور ہم آہنگ کرنا ہے۔وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا وٹو نے بتایا کہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی  تیزاب گردی سے متاثرہ لوگوں کی مکمل بحالی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے ایسے قوانین بنانے پر زور دیا جن کی بدولت ان واقعات کی روک تھام ہوسکے اور مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔ سی ای او ،پی ایس پی اے علی شہزاد نے قانون کی عملداری پر زور دیا اور کہا کہ ہم متاثرین کی سماجی ،معاشی اور طبی امداد کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لارہے ہیں۔مشاورتی اجلاس میں پی ایس پی اے کے افسران سمیت جناح برن سنٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر یاور سجاد، ریجینل ہیڈ ،ڈیپلیکس سمائل اگین فاؤنڈیشن، محترمہ فاطمہ توقیر، پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر صائمہ داؤد، ڈائریکٹر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی ،ایم ڈی ایم پاکستان سے محترمہ روحی مقبول، ایکٹیوٹی منیجر، پیمرا سے محترمہ عائشہ منظور وٹو،ریجنل ڈائریکٹر، ،سید مقداد مہدی، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ  نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن