• news

شالامار ہسپتال میں ’’لوپس ڈے‘‘ کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام

لاہور (نیوز رپورٹر)شالامار ہسپتال میں لوپس ڈے پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا لوپس ڈے ہر سال 10 مئی کو منایا جاتا ہے۔یہ ایک ایسا مرض  ہے جس میں انسان کا امیون سسٹم جسم کے تندرست خلیوں  پر حملہ آ ور ہوتا ہے اور ان کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اسکے اثرات جسم کے مختلف حصوں جن میں جلد،جوڑ،گردے اور دیگر آرگن پر بھی ہو سکتے ہیں۔ مریض کو جوڑوں کا درد ہوتا ہے ، بخار رہتاہے، جلد پر ریشزہو جاتے ہیں ،بال جھڑ سکتے ہیں اور گردوں کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے۔آگاہی  واک میں چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان ،سینئر ڈاکٹرز،نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔لوپس کلینک کی انچارج ڈاکٹرشبنم بتول کا کہنا تھا کہ ان امراض پر قابو پانے کیلئے جنرل پبلک میں آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔ ڈاکٹرفائزہ نعیم رجسٹرار رہیوماٹالوجی کا کہنا تھا کہ شالامار ہسپتال میں ویکلی اس کلینک کا اہتمام کیا گیا ہے  تاکہ ایسے مریض کا بروقت علاج کیا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن