• news

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ‘پروفیسر خالد مسعود گوندل کنوینرمنتخب

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں کالجآف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صد ر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو متفقہ طورپر کنوینرمنتخب کرلیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت چیئرپرسن بورڈ آف کمشنرزپی ایچ سی کی جانب سے ممبر بی او سی پروفیسر ڈاکٹر طلعت افزا نے کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز نے ٹیک اراکین کو کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ پی ایچ سی کے ریگولیٹری فریم ورک کے نفاذ کے حوالے سے ان کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن