• news

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تقریب ، بچوں نے اولڈایج ہومزمیںماؤں کو پھول پیش کیے

لاہور (خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے اولڈ ایج ہومز میں رہائش پذیرماؤں اور مختلف یتیم خانوں میں پرورش پانے والے اورفن بچوں کیلئے تقریب کااہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری، نائب صدر و چئیرمین والنٹیئر ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ ،الخدمت لاہور کے سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر اعجاز نذیر ودیگر ذمہ داران شریک ہوئے اور اظہار خیال کیا۔ تقریب میں اس وقت انتہائی جذباتی مناظر دیکھے گئے جب یتیم خانوں میں پرورش پانے والے اورفن بچوں نے اولڈ ایج ہومز کی ماؤں سے ملاقات میں انھیں پھول پیش کرتے ہوئے محبت کا اظہارکیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن